• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل سندھ کنٹریکٹ ڈاکٹر ز فورم کا مستقل نہ کرنے کے خلاف مظاہرہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) آل سندھ کنٹریکٹ ڈاکٹر ز فورم کی جانب سے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین پلے کارڈز اٹھائے مستقل کئے جانے کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔ اس موقع پر فورم کے رہنما ڈاکٹر قیصر رضا، ڈاکٹر ممتاز، ڈاکٹر موتی اور دیگر کا کہنا تھا کہ وہ 2014سے مختلف اضلاع کے سرکاری اسپتالوں میں عارضی بنیادوں پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ لیکن انہیں اپنے جائز حق سے محروم رکھا ہوا ہے جس کی وجہ ڈاکٹرز میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر صحت سندھ سے مطالبہ کیا کہ مستقل نہ کئے جانے کا نوٹس لیا جائے اور جلد از جلد انہیں مستقل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر ان کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو وہ 2 گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال کرنے پر مجبور ہونگے اور بعد ازاں کام چھوڑ کر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

تازہ ترین