آپ آف لائن ہیں
اتوار 5؍شعبان المعظم 1439ھ 22؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر، پولیس کے مطابق ملزم مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ تفصیلات کے مطابق پھلیلی پولیس نے ریلوے لائن ارسلان میرج ہال کے قریب دوران اسنیپ چیکنگ ایک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا،ملزم نے رکنے کے بجائے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی،پولیس نے ملزم کا پیچھا کیا اور جوابی کارروائی کے دوران ملزم ٹانگ میں گولی لگنے کے باعث زخمی ہوگیا جسے پولیس نے گرفتار کرکے طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم حیدرآباد کے مختلف تھانوں کو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھا جبکہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

x
Advertisement

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں