• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا اعلیٰ سطح اجلاس جے آئی ٹی رپورٹ پر تفصیلی بریفنگ

Todays Print

اسلام آباد(اعزاز سید)ذرائع کے مطابق نیب نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اگر سپریم کورٹ  نےجے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم نواز شریف یا انکےخاندان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیاتو اس پر مکمل عملدرآمد کیا جائیگا.

اتوار کو چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت غیر معمولی اجلاس منعقد ہواچھٹی کے باوجود چیئرمین نیب کی ہدایت پر ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجور سمیت دیگر نیب کے اعلی حکام نیب ہیڈ کوارٹر میں موجود تھے.

چیئرمین نیب کو سپریم کورٹ میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی طرف سے جمع کرائی جانیوالی رپورٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ،ذرائع کے مطابق اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ اگر سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں کسی بھی اعلی شخصیت کے بارے میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تو نیب اعلی عدلیہ کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کریگا۔

تازہ ترین