• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف فیملی کا دفاع کرنے والے پہلے ملک کےوفا داربنیں، فواد چوہدری

Todays Print

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف جب بھی اقتدار میں آئے ان کے اثاثہ جات میں بے پناہ اضافہ ہوا ، نوازشریف نے  کالے دھن کو سفیدکرنے کے لئے مسلم لیگ(ن) کا استعمال کیا۔

اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان  کا کہنا تھا کہ ملک کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مسلم لیگ(ن) کے وزرا نے مٹھائیاں بانٹیں اور اب جے آئی ٹی کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں،انہوں نے کہا کہ  سازشیں تلاش کرنے والے پہلے رپورٹ کو پڑھ لیں اور شریف فیملی کا دفاع کرنے والے پہلے ملک کےوفا داربنیں۔

تازہ ترین