کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میںبارش سے متاثر ہونے والی بجلی کی سپلائی اتوار کو معمول پر نہ آسکی، متعدد علاقوں سے شہریوںنے شکایت کی کہ ان کے سارا دن بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔
فیڈرل بی ایریا، نارتھ کراچی، گرین ٹائون،ملیر کے بعض علاقے،شیرشاہ ، اورنگی ٹائون سمیت دیگر علاقوں سے شیڈول سے ہٹ کر لوڈشیڈنگ کی اطلاعات ملیں جس کے باعث صارفین کو شدید پریشانیوں کا سامنا رہا۔