آپ آف لائن ہیں
اتوار 5؍شعبان المعظم 1439ھ 22؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x

خیبر ایجنسی(خبر ایجنسی) پاکستان افغانستان کے قبائلی عمائدین نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اختلاف کی وجہ بھارت ہے اور قبائلی علاقے ایک دوسرے کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاک افغان سرحد پر خاردار تار افغان حکومت کے مشورے سے لگائی جارہی ہیں اور ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں کانٹے دار تاریں لگانے سے دہشت گردی میں کمی آئے گی اور قبائل بھی محفوظ رہیں گے۔سابق ایم این اے و وفاقی وزیرنورالحق قادری کی زیرصدارت خیبرایجنسی کے علاقے جمرود میں پاک افغان گرینڈ جرگے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان اور افغانستان کے قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔

x
Advertisement

گرینڈ جرگے کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین اختلافات کی سب سے بڑی وجہ بھارت ہے اس لئے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کو کم کرنے کے لئے جرگہ رکھا گیا ہے اور تمام عمائدین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ کسی بھی ملک کو اپنی سرزمین دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاک آرمی کے ساتھ ساتھ قبائلی عوام نے بھی ملک کے امن کے لئے جانوں کے نذرانے دیئے ہیں اور آئندہ بھی ملک کے دفاع کے لئے قبائلی عوام اپنی افواج کے ساتھ پیش پیش رہیں گے۔عمائدین نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر خاردار تاریں افغان حکومت کے مشورے سے لگائی جارہی ہیں اور ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں کانٹے دار تاریں لگانے سے دہشت گردی میں کمی آئے گی اور قبائل بھی محفوظ رہیں گے۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں