• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک آف خیبر اسکینڈل، انکوائری شروع نہ ہونے پر جماعت اسلامی حکومت سے ناراض

پشاور(نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا کے مبینہ میگا کرپشن بینک سکینڈل کی تحقیقات شروع نہ ہونے پر صوبائی حکومت کی حلیف پارٹی جماعت اسلامی ناراض ہوگئی ہے اور معاملہ کی انکوائری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ سے دوبارہ رابطہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئےموقف اپنایا ہے کہ جماعت اسلامی نیب، احتساب کمیشن اور عدالت سے بھی معاملہ کی انکوائری کیلئے تیار ہے جبکہ صوبائی حکومت نے کہاہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے بیشتر ارکان کے بیرون ملک جانے کی وجہ سے تاخیر ہوئی اب جلد اجلاس بلائیں گے، خیبر پختونخوا اسمبلی کے مطالبہ پر صوبائی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران بینک آف خیبر سکینڈل کی دوبارہ جامع انکوائری کیلئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی قائدین پر مبنی دس رکن پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا جبکہ سپیکر نے کمیٹی کو پندرہ دنوں میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بینک آف خیبر سکینڈل کی انکوائری تو دور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس تک طلب نہیں کیا جاسکا ہے ۔

تازہ ترین