• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل،خاتون سیاستدانوں کو اپنی شادی کے دن بکتر بند گاڑی میں رخصت ہونا پڑا

 برازیلیا(صباح نیوز)برازیل کی ایک سیاستدان نے بائیں بازو کے مظاہرین پر اپنی شادی میں آنے والے مہمانوں کے ساتھ جسمانی اور زبانی بدسلوکی کا الزام لگایا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایسا ان لوگوں نے اس لیے کیا کہ ان کا خاندان صدر مائیکل ٹیمر کی حمایت کرتا ہے۔25سالہ ماریا وکٹوریہ بروس صوبہ پرانا کی رکن اسمبلی ہیں اور ان کے والد صدر مائیکل ٹیمر کی حکومت میں وزیر صحت ہیں۔

سینکڑوں افراد  س چرچ کے باہر اکٹھا ہو گئے تھے جہاں ماریا وکٹوریہ کی شادی کی تقریب جاری تھی۔مظاہرین نے ان پر انڈے پھینکے اور ماریا وکٹوریہ کو بکتربند گاڑی میں چرچ چھوڑنا پڑا۔اس شاہ خرچ شادی میں صوبے کا سیاسی طور پر با اختیار طبقہ شامل تھا جن میں ان کے والد ریکارڈو بروس اور والدہ سیڈا بورغیٹی بھی شامل تھیں۔برازیلین کانگریس کے کم از کم 30 افراد کو دارالحکومت برازیلیا سے شادی میں شرکت کے لیے صوبائی دارالحکومت کیوریٹیبا مدعو کیا گیا تھا۔مظاہرین حکومت مخالف بینرز لیے ہوئے تھے اور ماریا بروس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے جس میں ان پر ʼتختہ الٹنے کی سازش کاʼ الزام لگا رہے تھے۔نئے شادی شدہ جوڑے اور ان کے مہمانوں کے تحفظ کے لیے بالآخر پولیس کو طلب کرنا پڑا۔

تازہ ترین