• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ، 6ماہ میں 400سے زائد تیزاب پھینکنے کے واقعات

ویلز (جنگ نیوز )انگلینڈ اور ویلز میں تیزاب پھینکنے کے واقعات میں اضافے کے بعد ان واقعات میں ملوث افراد کی سزاؤں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے،6ماہ میں 400 سے زائد تیزاب پھینکنے کے حملے ہو چکے ہیں ، مشرقی لندن میں پانچ افراد پر تیزاب پھینکنے کے واقعات کے بعد وزراء پر تیزاب سے متعلق سخت قانون کے مطالبات میں شدت آئی ہے جس میں تیزاب کی فروخت کو سخت کرنے کیلئے آوازیں بڑھتی جا رہی ہیں، پولیس کے مطابق تیزاب پھینکے جانے کے واقعات میں 2012 سے د گنا اضافہ ہوا ہے اور ایسے واقعات زیادہ تر لندن ہی میں ہوئے ہیں،تیزاب حملوں کے بعد ان کی روک تھام کے جائزے کے متعلق وزیر داخلہ امبر روڈ نے سنڈے ٹائمز کو بتایا ہے کہ ان حملوں میں ملوث افرادʼ قانون کی پوری شدتʼ کو محسوس کر سکیں گے۔سیاست دانوں اور تیزاب کے حملوں میں متاثرہ افراد نے ان حملوں میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینے کے مطالبات کئے ہیں، اس کے علاوہ رکن پارلیمان بھی اس معاملے پر پیر کو ایوان میں بحث کریں گے۔

تازہ ترین