• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناز بلوچ نے پارٹی کے نام پر فنڈنگ کی اور وہ رقم پارٹی کو نہیں دی بلکہ اپنی جیب میں ڈال لی، ترجمان پی ٹی آئی

 کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سیکرٹری اطلاعات الیاس شیخ نے ناز بلوچ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے کسی عام کارکن کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک ناز بلوچ کا تعلق ہے وہ پچھلے سال رمضان میں دبئی گئی تھیں اور انکے آنے جانے کا خرچہ پی ٹی آئی اوور سیز کے کارکنان نے اٹھایا تھا جہاںپرناز بلوچ نے پارٹی کے نام پر فنڈنگ کی اور وہ رقم پارٹی کو نہیں دی گئی بلکہ اپنی جیب میں ڈالی گئی۔ 2013کے انتخابات میں پارٹی نے ا ن کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیا اور ساتھ ہی الیکشن مہم کے لئے 4لاکھ روپے خرچہ دیا گیا۔

انہوں نے چار لاکھ روپے الیکشن مہم کے بجائے اپنی جیب میں ڈالے اور اس حلقے کے نیچے صوبائی اسمبلی کے امیدوار کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار کے لئے ووٹ مانگنے کے بجائے پیپلزپارٹی کے امیدوار اپنے والد عبد اللہ بلوچ کے لئے ووٹ مانگتی رہیں۔ اسی الیکشن کے دوران پی ٹی آئی کے صوبائی امیدوار ہمایوں خان سواتی نے ان کے حوالے سے پارٹی قیادت کو شکایت کی اور اسی شکایت پر پارٹی نے ان کو اہمیت دینا ختم کردی تھی اس لئے ان کے پاس کوئی تنظیمی ذمہ داری بھی نہیں تھی۔

تازہ ترین