• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور پولیس کی نااہلی، کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام معمول، شہریوں کو اذیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں حکومت اور ٹریفک پولیس کی نااہلی اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں اور اہم شاہراہوں پر آئے روز اور خاص طور پر ہفتہ وار تعطیل اتوار کے روز بھی ٹریفک کا سنگین جام ہونا معمول بن گیاجس کے باعث شہری اور موبائل ایمبولینسز گھنٹوں پھنسی رہی اور خوشگوار موسم میں شہری اذیت کا شکار ہوتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شب اور اتوار کی صبح شہر میں ہونے والی بارش کے باعث اتوار کو مختلف علاقوں جن میں کارساز روڈ،حسن اسکوائر ،صدر،شاہراہ فیصل ،راشد منہاس ،ماڑی پور روڈ اور دیگر سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی جبکہ بعض مقامات پر ٹریفک جام رہا۔ اہم شاہراہوں کیساتھ ملحقہ سڑکوں اور گلیوں پر بھی بارش کے پانی اور کیچڑ کے باعث بھی ٹریفک کی روانی متاثر رہی جسکی وجہ سے شہریوں کو تعطیل کے روز بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ہاکس بے پر تفریح کےلئے جانے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور ٹریفک پولیس کی غیر حاضری کے باعث ہاکس بے پکنک منانے کیلئے جانے کیلئے تین گھنٹے ٹریفک میں پھنسنا پڑا اور شام واپسی میں چار گھنٹے ٹریفک جام رہا۔

تازہ ترین