• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کاجنگی جنون بڑھ گیا ،فوج نے 270کھرب روپے مانگ لیے

 نئی دہلی(این این آئی)بھارت کاجنگی جنون بڑھ گیا،فوج نے اگلے پانچ سال کیلیے27لاکھ کروڑمانگ لیے۔بھارتی اخبار کے مطابق فوج اپنا بجٹ جی ڈی پی کا 1.56فیصدسے بڑھاکرکم سے کم2 فیصد کرناچاہتی ہے۔پانچ سالہ منصوبہ یونیفائڈکمانڈرزکانفرنس میں پیش کردیاگیا،بجٹ میں270 کھرب روپے اضافے کامطالبہ کیا گیا ہے۔بھارتی اخبارکے مطابق پاکستان اورچین کے مشترکاخطرے سے نمٹنے کے لیے یہ رقم درکارہے۔وزیردفاع ارون جیٹلی کا کہنا تھا کہ جدید منصوبوں کے لیےرقم ترجیح ہوگی۔

تازہ ترین