• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرگ روڈ انڈر پاس کی تعمیر مکمل،شہریوں نے خود استعمال شروع کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈرگ روڈ اسٹیشن کے سامنے شاہراہ فیصل انڈر پاس کی تعمیر مکمل ہوگئی۔ اتوار کو شہریوں نے اسے ازخود استعمال کرناشروع کر دیا تاہم محکمہ بلدیات سندھ کے حکام نے اسے دوبارہ بند کر دیا اور مؤقف اختیار کیا کہ انڈرپاس کی دیواروں کے رنگ و روغن کا کچھ کام باقی ہے ، اگر ٹریفک کھول دیا گیا تو بعض چھوٹے کام رہ جائیں گے۔ حکام نے بتایا کہ 20 جولائی کو انڈرپاس کو باقاعدہ ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا جبکہ تعمیر کی گئی شاہراہ فیصل پر لین مارکنگ اورکیٹ آئی لگانے کا کام بھی جلد شروع کیا جا رہا ہے۔

شاہراہ قائدین فلائی اوور نرسری سے اسٹار گیٹ تک شاہراہ فیصل کی کارپٹنگ کا عمل بھی مکمل ہوگیا ہے جبکہ اسٹارگیٹ سے ناتھا خان پل تک سڑک کی کارپٹنگ آئندہ دو تین روز میں مکمل کر لی جائے گی اس کے بعد شاہراہ قائدین فلائی اوور سے ایف ٹی سی تک دونوں ٹریک کی کارپٹنگ کا کام انجام دیا جائے گا۔

تازہ ترین