• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’کیپٹن (ر) ڈوڈو خان‘‘
یہ وزیٹنگ کارڈ پر لکھا تھا۔
’’آپ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں؟‘‘
میں نے پوچھا۔’’نہیں تو۔‘‘
انہوں نے جواب دیا۔’’ہاکی ٹیم کے کپتان ہیں؟‘‘
’’اب کون ہاکی کھیلتا ہے؟‘‘
’’پھر کس کھیل کے کپتان ہیں؟‘‘
’’کسی بھی کھیل کا نہیں۔
میں فوج میں کیپٹن تھا۔‘‘
میں نے سر کھجایا۔
’’یہ (ر) کا کیا مطلب ہے؟‘‘وہ ہنسے،
’’اس کا مطلب ہے ریٹائرڈ۔‘‘
پھر انہوں نے میرا وزیٹنگ کارڈ دیکھا،
’’ڈاکٹر (ج) مبشر علی زیدی۔‘‘
انھوں نے سر کھجایا،
’’یہ (ج) کا کیا مطلب ہے؟‘‘
میں نے شرما کے بتایا،
’’اس کا مطلب ہے جعلی۔‘‘

تازہ ترین