• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فضائیہ کا طیارہ رائل ائیر شومیں مرکزنگاہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)دلکش انداز میں پینٹ کیا گیا پاک فضائیہ کا C-130طیارہ دوسرے دن رائل ائیر فورس بیس فئیر فورڈ(برطانیہ) پر منعقدہ ائیر شو  میں مرکز نگاہ بنا رہا۔پوری دنیا سے ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں نے اس طیارے پر خوبصورت پینٹنگز اور تصاویر کے ذریعے امن کے پیغام میں بہت دلچسپی لی۔

سیاحوں کو پاک فضائیہ  کے علاوہ پاکستانی ثقافت پر کئی ڈاکومنٹریز اور پروموز بھی دکھائے گئے۔ان ڈاکومنٹریز کو ہر عمر کے لوگوں اور خاص طور پر بچوں نے بہت پسند کیا۔ دنیا کی بہترین فضائی افواج اس میگا ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔ 

تازہ ترین