• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیگال: تماشائیوں میں تصادم کے بعد فٹبال ا سٹیڈیم کی دیوار گرنے سے 8 افراد ہلاک

ڈاکار (جنگ نیوز) افریقی ملک سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار کے ڈیمبا ڈیئوپ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے درمیان تصادم کے بعد دیوار گرنے سے 8 افراد ہلاک اور 49 زخمی ہو گئے ہیں۔یہ واقعہ ڈیمبا ڈیئوپ سٹیڈیم میں دو فٹبال ٹیموں کے درمیان کھیلنے جانے والے میچ کے دوران پیش آیا۔اسٹیڈیم میں اسٹیڈ ڈی بور اور یونین اسپورٹو اواکم کے درمیان لیگ کپ کا فائنل میچ ہو رہا تھا جس میں ایکسٹرا ٹائم میں اسٹیڈ ڈی بور کی ٹیم نے گول کر کے 2-1 کی برتری حاصل کر لی جو کہ میچ کے اختتام تک محفوظ رہی۔آخری سیٹی بجتے ہی دونوں ٹیموں کے شائقین کی آپس میں لڑائی شروع ہو گئی۔ پولیس نے تماشایئوں کو روکنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا جس سے اسٹیڈیم میں افراتفری پھیل گئی اور اسی بھگڈر میں دیوار گر گئی۔میدان سے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ دھویں میں دیوار پھلانگنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مقامی خبر رساں ادارے اے پی ایس کے مطابق میدان میں ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موجود تھیں۔

تازہ ترین