• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان، 13بچے پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ

کابل(آئی این پی) افغان نیشنل ڈیفنس اور  سکیورٹی فورسز نے مسلح عسکریت پسندوں کی طرف سے 13بچے پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔اتوار کو افغان خبررساں ادارے کے مطابق غزنی میں مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کو ضلع قارا باغ میں بچایا گیا جہاں عسکریت پسند انھیں پکتیا کے ذریعے پاکستان اسمگل کرنا چاہتے تھے ۔

قائمقام صوبائی پولیس کے سربراہ مصطفی میار کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند بظاہر بچوں کو تربیت کیلئے مدارس میں داخلے کیلئے لے کر جانا چاہتے تھے ۔انکا کہناتھا کہ بچوں کو اسمگل کرنے کی کوشش میں سیکورٹی فورسز نے 3افرا د کو گرفتار بھی کیا ہے ۔

تازہ ترین