• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فضائیہ کے سربراہ نے ترکی کا اہم دورہ شروع کردیا

انقرہ (حنیف خالد) پاکستان فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان ایک اعلیٰ سطحی وفد کے قائد کی حیثیت سے اتوار کو استنبول کمرشل پرواز سے پہنچے جہاں سے ترکی ایئر فورس کے خصوصی طیارے میں انقرہ کے (ETI NESGUT)ملٹری ایئرپورٹ آگئے جہاں پر سفیر پاکستان سہیل محمود ترک فضائیہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا اتوار کی شام کو سفیرپاکستان نے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا آج پیر کو پاکستان کے چیف آف ایئر سٹاف ائیر چیف مارشل سہیل امان اپنی مصروفیات کا آغاز اتاترک کے مزار پر حاضری سے کریں گے وہ مزار پر شایان شان تقریب کے دوران پھول چڑھائیں گے وہ ڈیفنس پروڈکشن وزارت کے سیکرٹری اسماعیل سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ ترکش ایروسپیس انڈسٹری انقرہ کا دورہ کریں گے بعد دوپہر ایئر چیف مارشل سہیل امان اپنے ترک ہم منصب عابدین اونال سے تفصیلی ملاقات کریں گے جس کے بعد ان کو ترکی کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نوازا جائے گا ۔ اس تقریب میں پاک سفارتخانے کے تمام افسران بھی شریک ہوں گے، پی اے ایف کے سربراہ بدھ کو سفارتخانہ پاکستان کا دورہ کریں گے اس کے علاوہ بدھ کو ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوسی اقار سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیر دفاع فکری اشق اور لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل صالح ذکی سے بھی ملاقات کریں گے اس کے علاوہ وہ ترکی کے دفاعی پیداوار کے مختلف اداروں کا دورہ کریں گے جبکہ استنبول میں وہ مشہور تھنک ٹینک بلگسم (BELGESAM) کا دورہ کریں گے اور وہاں ریسرچ اسکالروں کو پاک ترک دفاعی تعلقات کے حوالے سے بریف کریں گے، وہ بدھ کو وطن روانہ ہوجائیں گے۔

تازہ ترین