• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشینی علاقوں، سڑکوںپر نکاسی آب کا ناقص نظام، بیشتر علاقوں میں کچرے کے ڈھیر، تعفن سے شہری پریشان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہلکی بارش نے ہی بلدیاتی اداروں اورسول انتظامیہ کی کارکردگی کی قلعی کھول دی نشیبی علاقوں سمیت شہر کی بیشتر سڑکوں پر نکاسی آب کے  ناقص نظام کے سبب پانی جمع ہوگیا جبکہ شہر بھر میں جمع کچرے کے ڈھیروں سے تعفن اٹھنے لگا بیشترعلاقوں میں کچرے کے ڈھیر پانی میں تیرتے رہے شہریوں نے بلدیاتی اداروں  اور سول انتظامیہ کی ناقص کارکردگی پر سخت غصے کا اظہار کیا ہے تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو شہر میں ہونے والی بارش کے سبب شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ سڑکوں پر گڑھوں میں پانی جمع ہونے کے سبب ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی بعض مقامات پہ گڑھے حادثات کا بھی سبب بنے شہر کے مختلف علاقوں کیماڑی، ٹاور، لیاری، سنگولین، ماڈل کالونی، بفرزون، آگرہ تاج، بلدیہ ٹاؤن، اتحادٹاؤن، ملیرکالابورڈ، ایف بی ایریا، گلستان جوہر کے بعض مقامات اور سڑکوں ، شاہ فیصل، اورنگی، شادمان ٹاؤن، لانڈھی کے بعض مقامات اور قائدآباد میں بارش کا پانی جمع ہونے کے سبب شہریوں کوشدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا بارش  کا پانی جمع ہونے پر  شہریوں نے محکمہ بلدیات سندھ ، کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کی کارکردگی پر سوال اٹھائے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کی غفلت کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات پیش آئی رین ایمرجنسی لگانے کے باوجود ڈی ایم سیز کی کارکردگی پہ سوالیہ نشان ہے کنٹونمنٹ کے زیرنگرانی بعض علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے کے سبب شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات پیش آ ئیں بارش کا پانی جمع ہونے کے سبب گندگی میں اضافہ ہوا ہے سڑکوں پر جمع پانی نکالنے کاور کچرا اٹھانے کی گاڑیاں کہیں نظرنہیں آ ئیں بعض مقامات پر لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑکوں، گلیوں سے بارش کا پانی نکالا۔
تازہ ترین