آپ آف لائن ہیں
ہفتہ 4؍شعبان المعظم 1439ھ 21؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x

صحافی سوسائٹی میںپریس کلب اور کمیونٹی ہال کیلئے پلاٹ فراہم کئے جائیں گے ،ایم ڈی اے

کراچی(رپورٹ/آغاخالد)ملیرڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے صحافی سوسائٹی میں پریس کلب اور کمیونٹی ہال کیلئے بھی دوپلاٹ دینے کی پیشکش کی ہے اور اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈی جی ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی سہیل خان نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ اور وزیر بلدیات جام خان شورو کی اجازت سے صحافی سوسائٹی میں دو ایسے پلاٹ جلد الاٹ کردیئے جائینگے ۔ انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں کراچی پریس کلب کے سیکرٹری مقصود یوسفی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحافی سوسائٹی فیز 2میں پریس کلب کے 200ممبران کو پلاٹ الاٹ کئے جاچکے ہیں جبکہ مزید رہ جانے والے 150سے زائد ممبران کو جلد ہی قرعہ اندازی کرکے پلاٹ الاٹ کئے جائینگے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سابق وزیر بلدیات شرجیل میمن کے دور میں تمام پیپر ورک مکمل ہوچکا ہے اور اس کی قرعہ اندازی کیلئے پریس کلب کے عہدیداران کی درخواست پر شرجیل میمن سے وقت مانگا گیا ہے اور جونہی وہ کوئی تاریخ دینگے تو سائٹ پر تمام ممبران کوایم ڈی اے کی طرف سے دعوت دی جائیگی جس میںکھانے کے علاوہ بچوں کےلئے جھولےاور کھیل کود کا بھی انتظام کیا جائیگا اور دن بھر قرعہ اندازی کے ساتھ انہیں بھرپور تفریح فراہم کی جائے گی ۔ وفد میں سیکرٹری کے علاوہ طاہر حسن خان ، آغاخالد،ملک احمد خان، شمس کیریو ، عارف

x
Advertisement

ہاشمی بھی شامل تھےجبکہ ایم ڈی اے کی جانب سے انجینئر محمد عارف اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں