• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضرورت کے تحت ڈی واٹرنگ پمپ کرائے پر حاصل کر نے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید ناصر عباس نے کہا ہے کہ شہر بھر میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران کے ڈی اے اسکیموں کے اطراف نکاسی آب کا عمل جاری ہے۔  اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کو چیف انجینئر رام چند نے نکاسی آب کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی جی کے ڈی اےنے چیف انجینئر کو قائم کے ڈی اے رین ایمرجنسی سینٹرز کا فوکل پرسن نامزد کرتے ہوئے احکامات جاری کئے کہ نکاسی آب کے دوران ضرورت پڑنے پر ڈی واٹرنگ پمپ کرایہ پر حاصل کئے جائیں تاکہ نکاسی آب کے عمل کو بروقت ممکن بنایا جاسکے۔ کے ڈی اے کی مختلف اسکیموں میں قائم کے ڈی اے رین ایمرجنسی سینٹر کورنگی نمبر 4 سائٹ آفس 0300-3471707،  رین ایمرجنسی سینٹرکلفٹن سائٹ آفس 0300-9222076، رین ایمرجنسی سینٹر سرجانی ٹائون  آفس 0333-2213094، رین ایمرجنسی سینٹر ملیر بند واقع 8000 روڈ سائٹ آفس 0300-3471707،  رین ایمرجنسی سینٹر نارتھ کراچی سائٹ آفس 0333-3717714 اور رین ایمرجنسی سینٹر گلستان جوہر سائٹ آفس 0300-2512503 پر شہری نکاسی آب کی شکایات کی صورت میں ان نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین