• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری سے لوٹ مارکر نے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک،ساتھی گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سولجر بازار پولیس نے گارڈن ایس آغا خان جماعت خانہ کے قریب شہری سے  لوٹ مارکر نے والے  ایک ملزم کو  مبینہ مقابلے میں ہلاک اور دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ،تفصیلات کے مطابق گارڈن ایسٹ جماعت خانے کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے صادق نامی شہری سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی کوشش کی جس پر صادق نے مزاحمت کی تو ملزمان نے ہوائی فائرنگ کردی ،فائرنگ  کی آواز سن کر قریب موجود پولیس موقع پر پہنچ گئی، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں پولیس نے   2ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے  سول اسپتال منتقل کیا، جہاں دورران علاج  ایک ملزم ہلاک ہو گیا،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت عبداللہ کے نام سے کی گئی جوپٹیل پاڑہ کا رہائشی تھا جبکہ زخمی ملزم کی شناخت عامر خان کے نام سے ہو ئی ہے پولیس کاکہناہے کہ ملزمان سے برآمدہونے والی موٹر سائیکل گزشتہ ماہ سولجر بازار کے علاقے سے ہی چھینی گئی تھی۔ 
تازہ ترین