• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کی قیادت حقیقی تبدیلی لا سکتی ہے، دردانہ صدیقی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)نصب العین پر یقین اور قیادت پر اعتماد ہماری دعوت کو پر اثر بناتا ہے۔ جماعت اسلامی کے پاس وہ صالح قیادت موجود ہے جو حقیقی تبدیلی لا سکتی ہے۔ لوگوں کو جماعتِ اسلامی کو اقتدار میں لانے کی بے باک دعوت دیں ہمیں یقین ہے کہ عدل ، امن اور خوش حالی کے لیے جماعتِ اسلامی سے بہتر کوئی آپشن موجود نہیں۔ ان خیالات کا اظہار سیکریٹری جنرل جماعتِ اسلامی دردانہ صدیقی نے ضلع بن قاسم کے تنظیمی دورے کے موقع پر ناظمات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خواتین اور نوجوانوں کا الیکشن میں حصہ لینا اور قومی قیادت کے انتخاب میں اپنا کردار ادا کرنا بہت اہم ہے۔
تازہ ترین