• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی آفیسرز کلب ختم،دفاتر قائم کرنیکاآغاز

کراچی (طا ہر عزیز۔سٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے آفیسرز کلب کو ختم کر کے دفاتر قائم کرنے کا آغاز ہو گیا جس پر بعض افسران نے شدید احتجاج کیا ہے، ان افسران کا کہنا ہے کہ ماضی میں چیف کنٹرولر بریگیڈیئر ریٹائرڈ  اے ایس ناصر نے سوک سینٹر کے قریب ادارے کے پلاٹ پر افسران کی سہولت کے لئے تعمیر کرایا تھا جس میں ڈائننگ ہال، بیڈمنٹن ہال اور دیگر انڈور گیمز سمیت مختلف سہولتیں فراہم کی تھیں، خواتین آفیسرز کے لئے بیوٹی پارلر تک قائم کیا گیا، اب کلب کے افسروں کے لئے تمام سہولتیں ختم کر کے انہیں دفاتر کے استعمال کے لئے مختلف حصوں اور چیمبرز میں تقسیم کر دیا گیا ہے، کلب میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے محکموں اسٹرکچر اینڈ ویجیلینس، انوائرمنٹ، لیگل اور ڈیمالیشن کے دفاتر قائم کئے جا رہے ہیں، بعض دفاتر میں افسران اور عملہ منتقل ہو چکا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ چند سالوں میں ایس بی سی اے میں ہونے والی بھرتیوں کے باعث سوک سینٹر میں دفاتر کی تعداد کم پڑ گئی ہے، دوسری طرف حال ہی میں سوک سینٹر میں کے ایم سی کی جانب سے دفاتر خالی کئے جانے کے باعث بڑی تعداد میں کمرے خالی ہوئے ہیں اور کے ڈی اے کرائے پر ان کمروں کو مختلف اداروں کو دینے کے لئے اشتہارات بھی دے چکی ہے۔
تازہ ترین