• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے اشتراک سے شجر کاری مہم کا آغاز

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)ادارہ تحفظ ماحولیات حکومت سندھ کے ڈائریکٹر جنرل اور سیکرٹری ماحولیات بقا اُللہ اُنڑ نے  ای پی اے کمپلیکس چمڑا چورنگی میں  مون سون شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر  سماجی تنظیموں کے نمائندوں، ماحولیاتی صحافیوں اور افسران و عملے سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہپورے سندھ میں سرکاری اداروں، تجارتی و صنعتی انجمنوں، غیر سرکاری تنظیموں، کثیر القومی کمپنیوں، ضلعی حکومتوں، تعلیمی اداروں اور رہائشی انجمنوں کے اشتراک اور تعاون سے  مون سون شجرکاری مہم میں زیادہ سے زیادہ مقامی پودے لگائے جائیں گے اور محض اُنہیں لگاکر بھول نہیں جائیں گے بلکہ اُن کے تناور درخت بننے تک اُن کی نگہداشت اور آبیاری کرائی جائے گی اور اس ضمن میں ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ کے علاقائی دفاتر کو بھی قدم قدم پر شامل رکھا جائے گا،تقریب میں ماحولیاتی کنسلٹنٹ شاہد لطفی، جہانگیر اسد، ماہر شجرکاری ندیم میر بحر، کراچی پریس کلب کی صحت و ماحولیاتی کمیٹی کے سیکرٹری وقار بھٹی، ای پی اے سندھ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایس ایم یحییٰ اور دیگر افسران کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی شرکت کی اور اس موقع پر ادرے کی عمارت کے اندار اور باہر پودے لگائے گئے۔ مہم پورے مون سون کے موسم میں جاری رہے گی۔ 
تازہ ترین