• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرر نے تاریخ رقم کردی، آٹھویں مرتبہ ومبلڈن اعزاز جیت لیا

Todays Print

لندن ( جنگ نیوز)سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے اتوار کو ومبلڈن ٹینس کے فائنل میں کروشیا کے مارین چلچ کو شکست دے کر تاریخی فتح اپنے نام کرلی۔سات مرتبہ کے ومبلڈن چیمپیئن راجر فیڈر ومبلڈن کے سینٹر کورٹ میں مارین چلچ کو شکست دے کر نہ صرف آٹھویں مرتبہ ٹائٹل حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں بلکہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بھی بن گئے ہیں،پہلے سیٹ میں فیڈرر نے چلچ پر 6.1.6.3 سے برتری حاصل کی۔دوسرا سیٹ بھی فیڈرر نے جیتا۔

دوسرے سیٹ میں چلچ اس وقت روتے دکھائی دئیے جب وہ سلپ ہو گئے اور میڈیکل ٹیم کو میدان میں آنا پڑا۔تیسرے سیٹ میں چلچ نے کچھ بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن پھر بھی فیڈرر چھ چار سے یہ سیٹ جیت گئے۔کروشیا کے مارین چلچ نے پہلی بار ومبلڈن کے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔35 سالہ راجر فیڈرر نے ٹامس برڈک کو 6-7، 4-7، 6-7، 4-7، اور 4-6 کے فرق سے شکست دے کر 11 ویں مرتبہ ومبلڈن کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔میچ جیتنے کے بعد فیڈرر کا کہنا تھا ایک اور فائنل جیتنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔پہلے سیمی فائنل میں کروشیا کے مارین چلچ نے امریکا کے سیم کیوری کو شکست دی تھی۔

کروشیا کے کھلاڑی نے کہا کہ میں ناتجربے کاری کی وجہ سے ہار گیا، میری فٹنس بھی اچھی نہیں تھی جس کی وجہ سے مجھے سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،دریں اثناءکترینا مکارووا اور الینا ویسنینا نے خواتین ڈبلز ومبلڈن چیمپئن شپ جیت لی۔ فائنل میں عالمی نمبر دو جوڑی روس کی کترینا مکارووا اور الینا ویسنینا نے رومانیہ کی مونیکا نکولیسکو اور تائیوان کی ہو چین کو بآسانی 6-0 اور 6-0 سے ہرا کر ٹرافی اپنے نام کی۔

تازہ ترین