• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، ایک ہلاک، ایک شدید زخمی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ہٹڑی تھانے کی حدود میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا،ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر ہلاک جبکہ پیچھے بیٹھا ساتھی شدید زخمی ہوگیا، جبکہ دریائے سندھ میں ڈوبنے والے نوجوانکی لاشدو روز بعدلطیف آباد نمبر 10 بچاؤ بند سے برآمد ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ہٹڑی تھانے کی حدود میں ہفتہ کو ہالاناکہ کے قریب ڈیوٹی مکمل کرکے گھر جانے والے نجی کمپنی کے موٹر سائیکل سواروں کو تیز رفتار ٹرک نے کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 30 سالہ مراد ولد رحیم بخش سکنہ لطیف آباد نمبر 4 موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ پیچھے بیٹھا ذاکر ولد امان اللہ انصاری سکنہ لطیف آباد نمبر 12 شدید زخمی ہوگیا،ہٹڑی پولیس نے دونوں کو سول اسپتال پہنچایا۔ علاوہ ازیں بی سیکشن تھانے کی حدود لطیف آباد نمبر 10 بچاؤ بند کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے 22 سالہ عرفان ولد فرزند علی کی لاش ہفتہ کو تیسرے روز غوطہ خوروں نے تلاش کرکے نکال لی۔
تازہ ترین