آپ آف لائن ہیں
اتوار 5؍شعبان المعظم 1439ھ 22؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) حیدرآباد ڈسڑکٹ کمیٹی کے اراکین او ارکان صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی اورزبیر احمد خان نے شہر میں ہونے والی بارشوں میں نکاسی آب کے حوالے سے نشیبی علاقوں اور پمپنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر لطیف آباد،حالی روڈ وددیگر علاقوں کے بلدیاتی نمائندے بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے واساافسران کو جلد سے جلد بارشوں کے پانی کی نکاسی کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ شہر میں نکاسی آب کےلئے واسااپنی تمام تر صلاحیتوں کا استعمال کرےاور شہر میں ہونے والی باران رحمت کوشہریوں کےلئے زحمت نہ بننے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد حق پرستوں کا شہر ہے، اس شہر کو لاورث سمجھنے والے ہوش کے ناخن لیں۔ رکن صوبائی اسمبلی زبیر احمدخان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوامی خدمت میں غفلت اور لاپروائیبرتنے والے افسران فوری طور پر اپنا قبلہ درست کرلیں۔ انہوں نے کہاکہ بارشوں میں نکاسی آب کے حوالے سےمسا ئل پیدا ہوئے تو حق پرست عوامی نمائندے اور عوام افسران کا محاسبہ کریں گے۔

x
Advertisement

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں