• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف کی فراہمی کیلئے اقدامات شروع کئے ہیں ‘ارشد اعوان

ایبٹ آباد ( نمائندہ خصوصی) صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد بنچ ارشد اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں بہتری لانے کیلئے اقدامات شروع کئے ہیں پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ میں زیر التواء مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں کیسوں میں تاخیر اب کسی صورت برداشت نہیں کرینگے کیونکہ دنیا میں ہمیں کسی کو جواب دیا یا نہ دیا آخرت میں اس کا حساب دینا ہے آٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے نئے باروم، ایڈوکیٹ جنرل آفس، ڈپٹی اٹارنی جنرل، مسجد کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد سوموار کو رکھا جائیگا۔انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کیسوں کی پیروی کیلئے آنےوالے سائلین کے بیٹھنے کیلئے مناسب بندوبست کیا گیا ہے۔ وکالت ایک باعزت پیشہ ہے ہم کسی کے زیر اثر ہو کر کام نہیں کر سکتے جو کہ اس پیشہ کا تقاضا ہے یہی وجہ ہے کہ ججز کے چیمبر میں ہمارے وکلاء کے جانے کو منع کیا گیا۔ صحافی بخشیش الٰہی کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔
تازہ ترین