• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نفرت انگیزی اورشدت پسندی مناسب نہیں،مقررین

لاہور(نمائندہ جنگ)مسلم کرسچن فیڈریشن انٹرنیشنل اورپیس اینڈایجوکیشن فاونڈیشن کےزیراہتمام علما کے اجلاس میں واضح کیاگیاہےکہ کسی مسلک کیخلاف نفرت انگیزی،گالی گلوچ اورشدت پسندی مناسب نہیں۔اسلامی یکجہتی کونسل کےسربراہ قاضی عبدالقدیر خاموش،وفاق المدارس السلفیہ کےمولانایاسین ظفر، وفاق المدارس الشیعہ کےمولانا محمدافضل حیدری، جمعیت علما پاکستان نورانی کےرہنما مولانا محمدخان لغاری،پروفیسر ڈاکٹر وقار ملک،قاری سمیع اللہ محمدی،رابعہ مزمل،مجتبیٰ راٹھوراوردیگرنےکہا کہ اسلام میں فرقہ واریت کا کوئی تصور نہیں،قرآن و سنت پرعمل کرتےتو فرقوں میں تقسیم نہ ہوتے۔اتحادامت ہی اسلام کی قوت ہے۔ 
تازہ ترین