• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو کے 7سرکلز میں بجلی کے نئے میٹرز کیلئے تفصیلات طلب

لاہور ( سپیشل رپورٹر) لیسکو کے سات سرکلوں میں بجلی کے نئے میٹرلگانے کے لئے تفصیلات طلب کر لی گئیں۔جس کے بعد مرحلہ وار تمام خراب میٹروں کی تبدیلی اور نئے کنکشنوں کی تنصیب ہو گی۔ چیف ایگزیکٹو سید واجد علی کاظمی نے ہدایت کر دی ہے کہ صارفین کی میٹروں سے متعلق شکایات فوری ختم کی جائیں۔شعبہ میٹریل مینجمنٹ کے مینجر محمد علی ڈوگر نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال 2016-17کے دوران میٹر ساز کمپنیوں کی جانب سے چار لاکھ 97ہزار 777نئے سنگل فیز میٹروں کی ڈیلیوری کی گئی جن میں ایک لاکھ 71ہزر 333 نئے کنکشن اور 3لاکھ18ہزار 352 ڈی فیکٹو میٹر تبدیل ہو ئے،اس عرصہ میں 60ہزار تھری فیز میٹر خریدے گئے جن میں 11810نئے کنکشن لگےاور 42995ڈی فیکٹو میٹر تبدیل کئے گئے جبکہ اس وقت 50ہزار ڈی فیکٹو میٹر تبدیل ہونا باقی ہیں۔ ریجنل سٹور میں 50ہزار سنگل فیز اور 12ہزار تھری فیز نئے میٹر موجود ہیں،گزشتہ مالی سال کے پرچیز آرڈر کے مطابق ڈھائی لاکھ سنگل فیز میٹروں کی ڈیلیوری ہونا باقی ہے جبکہ نئے مالی سال کے لئے مزید دو لاکھ سنگل فیز میٹر خریدے جائیں گے جن کے لئے تین میٹر ساز کمپنیوں نے پیشکش جمع کر ادی ہے۔ ا نھوں نے کہا کہ سب ڈویژنوں میں لائن سپرنٹنڈنٹ کو سٹور ریکوزیشن پر ایس ڈی او اور ایکسین کے دستخط درکار ہو تے ہیں جس میں تاخیر ہوجاتی ہے لیکن سٹور میں جس روز ریکوزیشن جمع ہو تی ہے اسی روز میٹر جاری کر دئیے جاتے ہیں۔
تازہ ترین