• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پی ایم ڈی اے میں ماسٹر کنٹرول روم قائم

لاہور ( نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ،لاہور، سرگودھااور فیصل آباد ڈویژن میں مختلف مقامات پر بارشیں متوقع ہیں۔ 18سے 19جولائی کے درمیان ان بارشوں کا سلسلہ شدت اختیار کر سکتا ہے۔ کسی بھی ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پی ڈی ایم اے میں ماسٹرکنٹرول روم قائم کر دیاگیا ہے جہاں ہر محکمے کا افسر 24گھنٹے موسمیاتی تبدیلیوں کو مانیٹر کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام تر احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں۔انہوں نے تمام اضلاع کی میونسپل کمیٹی کارپوریشن اورواسا کے افسران کو ہدایات کیں کہ وہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنی مشینر اور عملہ کے ہمراہ ہر وقت الرٹ رہیں۔انہوں نے نے ہدایت کی کہ ممکنہ سیلاب اور مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لئے تمام محکمے تیاریاں مکمل رکھیں۔
تازہ ترین