• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیچ کے لئے ترقیاتی فنڈز ریلیزکیے جائیں‘عبدالقدیر بلوچ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عبدالقدیر بلوچ نےچیف آف آرمی اسٹاف اور کمانڈرسدرن کمانڈر کی صوبے میں امن وامان کی بحالی کیلئے خدمات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہاہےکہ مکران ڈویژن کی پسماندگی اور معاشی بدحالی کےخاتمے کےلئے ترقیاتی فنڈز جاری کیے جائیں،اختیارات نچلی سطح پرمنتقل کرکےایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی کر معلوم کیا جائے کہ علاقے کی پسماندگی کے ذمہ دار کون ہیں،یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہاکہ چیف آف آرمی اسٹاف اور کمانڈرسدرن کمانڈر کی صوبے میں امن وامان کی بحالی کیلئے خدمات گرانقدر ہیں،آپریشن ضرب عضب کے بعد آپریشن ردالفساد کامیابی کی جانب گامزن ہے،انہوں نے کہا کہ مکران تین اضلاع پر مشتمل ہے اور پسماندگی اور معاشی بدحالی کا شکار ہےحکومت کی عدم توجہی کے باعث عوام علاقے سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں،مرکز اور صوبے میں پارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود علاقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا اور نہ ہی علاقے کے لئے کوئی فنڈز جاری کیے گئے ہیں جبکہ دوسری جانب فنڈز لیپس ہوتے ہیں، انہوں نےکہاکہ صوبائی حکومت میں شامل ایک لسانی جماعت کے نمائندے حکومت میں ہونے کے باوجود افغانستان کی جانب سے چمن بارڈر پر حملے کیخلاف مذمتی قرارداد کی حمایت نہیں کرتےمگر تین ہزار ملین قلعہ عبداللہ اور ایک ارب روپے سے زائد رقم زیارت کیلئے منظور کیے جاتے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیاکہ اس طرح کارروائی کا نوٹس لیکر ہمیں انصاف فراہم کریں،انہوں نے کہاکہ ہم اپنے علاقے کےعوام کی جانب سے چیف آف آرمی اسٹاف،کمانڈرسدرن کمانڈ اوروزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع کیچ کے لئے ترقیاتی فنڈز ریلیزکیے جائیں۔
تازہ ترین