• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزار گنجی بس و ویگن اڈہ میں پانی کی قلت کا نوٹس لیا جائے،نور محمد اچکزئی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)انجمن تاجران ہزار گنجی زون کے چیئرمین حاجی نور محمداچکزئی،صدر آغا عبدالخالق ڈپٹی چیئرمین جاوید کاکڑ سید حیدر آغا حاجی موسیٰ اچکزئی لعل خان ناصر ڈاکٹر اے ایس خان سید عبدالمنان سعد اللہ ترین بہادر خان بادینی عزیز اللہ ترین سید عمر جان سید قدیم آغا محمد اشرف اچکزئی حاجی عنایت رخشانی میر اورنگزیب شاہوانی حمید اللہ بازئی عبید اللہ بڑیچ ہوٹل ایسوسی ایشن کے در سید حجت اللہ آغا نے کہا ہے کہ ہزار گنجی بس ویگن اڈہ کے تاجر ہوٹل مالکان پانی نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشانی سے دوچار ہیں پانی کا ذخیرہ وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے لیکن دکاندار پانی سے محروم ہیں جس کے باعث یہاں کے عوام پانی کا فی ٹینکر800 میں خریدنے پر مجبور ہیں بیان میں واسا حکام اس گرمی کے موسم میں عوام کو پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں۔
تازہ ترین