• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری بیش قیمت اشیاء سے ہاتھ دھو بیٹھے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری 3گاڑیوں،2موٹرسائیکلوں،طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔تھانہ سٹی کے علاقہ لیاقت باغ سے طارق علی خان کی گاڑی نمبراے اے ٹی -010،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ورکشاپ روڈسے نواز خان کی گاڑی نمبراے جے کے-5857، تھانہ نصیرآبادکے علاقہ نصیرآبادسےناظم حسین کی کارنمبرایل ای سی -8585،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ دھاماں موڑسے طارق محمود کی موٹرسائیکل نمبرایل اوایکس -9568،تھانہ کینٹ کے علاقہ سےشاھد محمود کی موٹرسائیکل نمبرآرآئی کے -273،چوری ہوگئی۔تھانہ صادق آبادکو عاطف ظفر نے بتایا کہ میری والدہ اور بہن کابیگ کو ئی نامعلوم چور چو ری کرکے لے گیا جس میں 60ہزار رو پے اور ایک عدد مو بائیل فو ن تھا۔تھانہ صدربیرونی کو محمد اشرف سکنہ منورکالونی نے بتایا کہ میں اپنی گاڑی نمبراے اے کے-079پر سوار ہو کر اپنی بیوی بچوں کو لے کر صدر گیا صدرسے فارغ ہو کر واپس اپنے گھرکے سامنے گاڑی کھڑی کی بیوی بچوں اتر کر گھر کے اندر ہونے لگے تو اتنے میں ایک موٹر سائیکل پر 2 نامعلوم افرادمسلح پسٹل آگئے اسی دوران میری بیوی بچوں نے دروازہ بند کر لیا مذکورہ ملزمان مجھ سے اسلحہ کی نوک پر میرا پرس چھین کر موٹرسائیکل پرفرارہوگئے پرس میں 95ہزارروپے، اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ تھا۔تھانہ ویسٹریج کو اقراء صابر ملک نے بتایا کہ میں یونیورسٹی جانے کیلئے گھر سے باہر نکلی تو اچانک2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے اور مجھ سے میرا پرس چھین کرفرارہوگئے جس میں15ہزارروپے،موبائل ودیگر کارڈز موجودتھے۔تھانہ کلرسیداں کومنیر احمد نے بتایا کہ میں اور میرا قریبی عزیز جاوید اختر ہمراہ موٹر سائیکل یاماہا 125سی سی نمبرآرآئی کیو-3244پر ٹکال سے کرنسی چینج کرانے کے لیے کلر سیداں آرہے تھے کہ دن دوبجے جب ہم کنوہا سے آگے کسی میں پہنچے تو پیچھے سے ایک کالے رنگ کی کار آئی اور ڈرائیورنےگاڑی نے ہمارے موٹر سائیکل کے آگے لگاکر ہمیں روک لیا گاڑی میں 5افراد سوارتھے جس میں سے3اشخاص جو مسلح پسٹل30بور تھے ہم پر پسٹل تان لیے اسی اثنا میں ایک اور موٹر سائیکل بھی پیچھے ے آکر ہمارے پاس رک گیا جس پر 2اشخاص سوار تھے موٹر سائیکل سوار اشخاص نے اسلحہ کی نوک پر ہماری تلاشی لینی شروع کر دی اور میری جیب سے میرا شناختی کارڈ، موبائل فون اور 50ہزار روپے نکال لیے جبکہ میرے عزیز جاوید اختر کی جیب میں سے 5ہزار یورو، شناختی کارڈ اور میرے ہاتھ پر لگی 2سونے کی انگوٹھیاں مالیتی60ہزار روپے اتار لیں اور موبائل فون چھین لیاڈرائیور کو میں نے پہچان لیا جس کا نام صدیق ہے فرنٹ سیٹ پرایک عورت بیٹھی تھی جبکہ جن اشخاص نے ہم پر پسٹل تانے ان میں سے ایک شخص کو بھی پہچان لیا جس کا نام اخلاق عرف کاکاہے ملزمان جاتے ہوئے میرا موٹر سائیکل بھی لے گئے۔تھانہ صدربیرونی کوراجہ عاقب مظہر نے بتایا کہ میں گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہوں محمد اقبال، نادر سرفراز سے گاڑیوں کے لین دین کے حوالے سے تعلقات بنے میں نے انسے ایک گاڑی نمبرایل ای ای -5609ٹیوٹا کرولا 5لاکھ 45ہزارروپے میں خریدی اور اپنے گھر اڈیالہ روڈ پران کو 2لاکھ 45ہزارروپے ادا کیے اور بقیہ رقم کا دو ماہ کا ٹائم مقرر ہو اگاڑی نادر سرفراز کی ورکشاب میں کھڑی تھی انہوں نے گاڑی کی اصل رجسٹریشن بک اور کاغذات مجھے دے دئیے اور کہاکہ 7دن کے بعد گاڑی آپ کو مل جائے گئی میں 7دن کے بعد جب ورکشاب گیا تو نادر سرفراز نے کہا کہ گاڑی محمد اقبال کے پاس ہے جس سے رابطہ کیا تو اس نے کہا کہ آپ بقیہ پوری رقم 3لاکھ روپے میرے بیٹے راول حسین کے اکاؤنٹ میں جمع کروائیں تو گاڑی آپ کو دے دیں گے جو میں نےجمع کروادی مگر اب وہ ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں جس پر میں نے گاڑی کے کاغذات چیک کروائے جو جعلی اور بوگس نکلے۔ دریں اثناء تھانہ ویسٹریج کے علاقہ سے محمد اشفاق کی کارنمبرجے جی -623، چوری ہوگئی، تھانہ نیو ٹائون پولیس کو مبشر رحمان نے بتایا کہ وہاب علی نے مجھے 21لاکھ50ہزار کاچیک دیا جو ڈس آنر ہو گیاہے۔تھانہ صدر بیرونی پولیس کو ذیشان امجد نے بتایا کہ میں میاں الیکٹرونکس پر بطور منیجر کام کر تا ہوں میری کسٹمر قراۃ العین اور اسکی بہن نے الیکٹرونکس کی کچھ اشیا ء خریدی تھیں جس کے عوض انہوں نے 96ہزارروپے، 75ہزارروپے اور 75ہزارروپے مالیت کے تین چیک دیے جو ڈس آنر ہوگئے۔
تازہ ترین