آپ آف لائن ہیں
جمعہ10؍شعبان المعظم 1439ھ 27؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) میئر راولپنڈی اور پاکستان مسلم لیگ میٹروپولیٹن راولپنڈی کے صدر سردار نسیم خان نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان پاکستان مسلم لیگ(ن) کے شائنگ سٹار ہیں جو ہر کڑے اورسخت وقت میں پارٹی قیادت کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ راولپنڈی کے عوام کو ان پر فخر ہے۔ جنگ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن وزیر داخلہ کے بارے میں افواہیں پھیلا کر نفاق کی جس خواہش کا اظہار کررہی ہے وہ کبھی پوری نہیں ہوگی۔چوہدری نثار علی خان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بانیوں میں سے ہیں وہ ہمیشہ دل سے وزیراعظم کے ساتھ تھے،ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔نفاق کی خواہش کرنے والوں کو اگلے پانچ سال بھی (ن) لیگ اورچوہدری نثار علی خان کو بھگتنا پڑے گا۔پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے گٹھ جوڑ سے واضح ہوتا جارہا ہے کہ دونوں ایک سکے کے دو رخ ہیں اور اقتدار سے باہر بیٹھنا ان کے لئے مشکل ہوکر رہ گیا ہے۔

x
Advertisement

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں