• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18سماج دشمن عناصرکیخلاف مقدمات، سرچ آپریشن میں2مشتبہ افراد گرفتار‘ 10ملزمان کیخلاف کارروائی

اسلام آباد‘ راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار‘ سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں میں 6جرائم پیشہ 2مشتبہ اور نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر 10افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ وفاقی پولیس نے پولیس رینجرز اور حساس اداروں کے افسران و جوانوں نے تھانہ بھارہ کہو کے علاقوں جھنگ بنگیال اور گردو نواح میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران 150سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی‘ 250سے زائد افراد کو چیک کیا گیا۔ جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی میں وفاقی پولیس نے6افراد کو دھر لیا۔ پکڑے جانے والوں میں چوری کی واردات میں ملوث ملزمہ صائمہ بی بی‘ حامد اعجاز‘ محمد لطیف‘ سحرانسیم، فرخ خان اور زیبا شامل ہیں۔ راولپنڈی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے 10ملزموں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔ وال چاکنگ آرڈیننس کی خلاف ورزی پر تھانہ گنج منڈی پولیس نے زبیر کارگو اور پنڈی گڈز کے مالکان، تھانہ رتہ امرال پولیس نے ڈھاکہ دواخانہ کے مالک، تھانہ آر اے بازار پولیس نے اقراء ڈرائیونگ، اقراء سکول اور انار کلی شاپنگ مال کے مالکان کیخلاف وال چاکنگ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لئے۔ کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر تھانہ رتہ امرال نے اشفاق اور صاحب سید، سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر تھانہ وارث خان پولیس نے پاکستان فارمیسی کے مالک اور تھانہ آر اے بازار پولیس نے صباء جیولرز کے مالکان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تازہ ترین