• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکٹر ایچ ایٹ فور میں گیس پریشر کم، مکینوں کو مشکلات،حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد (جنگ نیوز) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایچ ایٹ فور میں پچھلے چار روز سے گیس پریشر کم ہونے سے شہریوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے،مکینوں نے ایم ڈی سوئی گیس اور دیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے،مکینوں کا کہنا ہے اچانک گیس پریشر انتہائی کم ہو گیا جس سے گھریلو خواتین کو کھانا بنانے میں نہایت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سرکاری ملازمین اور مزدور طبقہ دفاتر میں بغیر ناشتہ جانے پر مجبور ہیں، پورا دن پریشر کبھی نہایت کم اور کبھی نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے جس سے گھروں کے چولھے بند ہو گئے ہیں،ایچ ایٹ فور کے علاقے جوڈیشل اکیڈمی، فیڈرل بورڈ کالونی،سپیشل ایجوکیشن کالونی،پاکستان بیت المال ہیڈ آفس،کمر شل کالج کالونی اور گردو نواح کے مکین بری طرح متاثر ہو رہے ہیں،مکینوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس بل پر درج کمپلینٹ نمبرز کو کوئی اٹینڈ ہی نہیں کرتا،جس سے مزید پریشانی ہو رہی ہے،انہوں نے ایم ڈی سوئی،وزیر مملکت کیڈ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیکر ان کی مشکلات کم کریں۔
تازہ ترین