• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے شوہر اور سسرالیوں سمیت7افراد کے خلاف مقدمہ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اہلیہ کو کمرے میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنانے والے شوہر اور سسرالیوں سمیت7افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ سہالہ پولیس کو ( ن۔ ل ) نے بتایا کہ اس کے شوہر طارق حسین اور اس کے بھائی نزاکت حسین، رشتہ دار کامران، اختر بی بی، صفوراں بی بی اور تسلیم بی بی نے مل کر کمرہ میں بند کر کے مارا پیٹا۔ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ لوہی بھیر پولیس کو ریاض حسین نے بتایا کہ محمد فیاض نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ مل کر اس کی اہلیہ کو مارا پیٹا۔ پولیس نے خاتون کی میڈیکل رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں خاتون کو تشدد کا الزام ثابت ہوا ہے جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گھر سے زیورات چوری ہونے سے متعلق پوچھنے پر اہلیہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو ( س۔ ظ ) نے بتایا کہ اس نے اپنے شوہر راجہ ظہیر سے رقم اور زیورات چوری ہونے پر پوچھا تو شوہر نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے عدالتی حکم پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ شہزاد ٹائون پولیس نے راجہ محبوب حسین کی رپورٹ پر سات افرا د کے خلاف بلوے اورجان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ در ج کرلیا ہے۔ مدعی کے مطابق محمد جہانگیر اختر خان جو مسلح تھے نے پانچ خواتین کے ہمراہ اس کے گھر میں داخل ہوکر دھمکیاں دیں۔
تازہ ترین