• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجلس وحدت مسلمین کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس، سیاسی طور پر فعال ہونیکا عزم

سلام آباد( اپنے نامہ نگار سے )مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد کی ضلعی شوری کا ایک اہم اجلاس اسلام آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرل محمد حسین شیرازی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نثار فیضی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔اجلاس میں ضلعی رہنماؤں کی کثیر تعداد بھی شریک تھی۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کی تنظیم سازی، تعلیم و تربیت اور تنظیمی فعالیت سمیت دیگر امور کو زیر بحث لایا گیا۔محمد حسین شیرازی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان میں ملت تشیع کی وہ نمائندہ مذہبی و سیاسی جماعت ہے جسے ملت کا بھرپور اعتماد حاصل ہے۔ارض پاک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین کے موثر روابط ہمارے سیاسی استحکام کی علامت ہیں۔پاکستان میں ملت تشیع کی اہمیت کو ثابت کرنے اور اپنے وجود کے موثر اظہار کے لیے ہمیں سیاسی طور پر فعال ہونا ہو گا۔سیاست سے دوری ہماری مشکلات کا بنیادی سبب ہے۔انہوں نے کہا کہ تنظیم سازی اور تربیتی رجحان کے فروغ کے لیے مجلس وحدت مسلمین نے مربوط اور جامع لائحہ عمل تیار کر رکھا ہے جس پر عمل درآمد کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ہم میدان عمل سے غافل نہیں رہ سکتے۔شہید عارف حسینی ہمارے باعمل اور بابصیرت رہنما تھے۔ہمیں ان کے اہداف کو حاصل کرنا ہے۔6اگست کو اسلام آباد میں شہید حسینی کی برسی شاندار انداز سے منائی جائے گی۔برسی کے انعقاد کے سلسلے میں تشکیل دی جانے والی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نثارفیضی نے کہا کہ شہید قائد کی برسی کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔برسی میں ملک بھر سے کارکنوں کی بڑی تعداد شرکت کر ے گی۔انہوں نے کہا کہ عارف حسینی کی آواز عالم استکبار اور طاغوت کے خلاف جرات مندانہ للکار تھی۔ شہید عارف حسینی کی برسی کے سلسلے میں ہونے والا اجتماع اسلام آباد کا تاریخی اجتماع ثابت ہو گا۔
تازہ ترین