راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ملزم کی ضمانت کے لئے عدالت میں جعلی رجسٹری جمع کرانے والے نوسربازکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ سول لائن کو غلام نبی نے بتایا کہ منشیات برآمدگی کے تھانہ پیرودہائی کے ایک ملزم کی ضمانت کیلئے محمد ارشد محمود نے رجسٹری جمع کروائی جو پڑتال کروانے پر جعلی ثابت ہوئی۔