آپ آف لائن ہیں
جمعہ10؍شعبان المعظم 1439ھ 27؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
Trump Popularity Fell Down To 36 Percent

ایک تازہ عوامی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ قریب چھ ماہ قبل عہدہ صدارات سنبھالنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت گر کر 36فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

امریکی صدر نے ا س جائزے کو مسترد کرتے ہوئے میڈیا کو ایک بار پھر جھوٹا قرار دیا ہے ۔

x
Advertisement

واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کی جانب سے کرائے گئے جائزے کے مطابق اپریل میں صدر ٹرمپ کی عوامی حمایت 42 فیصد تھی۔

اس جائزے کے مطابق 48 فیصد عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر کارکردگی کو ’سختی سے رد‘ کیا۔

اس جائزے میں بتایا گیا ہے کہ قریب نصف (48 فیصد) امریکی شہری سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے دنیا میں امریکا کا قائدانہ کردار کمزور ہوا ہے۔

 

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں