• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے، مریم اورنگزیب

Nation Stands With Nawaz Sharif Mary Aurangzeb

وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پوری قوم وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔

وہ پاناما کیس کی سماعت سے قبل اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کررہی تھیں۔

اس سے قبل گزشتہ روزعمران خان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تین عدالتوں سے مفرور شخص دوسروں کے احتساب کی بات کس منہ سے کر رہا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح وزیراعظم سرخرو ہوں گے اور عمران خان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا، خان صاحب سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کرپٹ ٹولے کی جماعت بن چکی ہے، جس دن نواز شریف نے اپنے کارکنوں کو کال دی تو آپ کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

تازہ ترین