• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب استعفیٰ دیا نہیں لیا جائے گا، فواد چوہدری

Now The Resignation Will Be Taken Fawad Chaudhary

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لگتا یہی ہے اب استعفیٰ دیا نہیں لیا جائے گا۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر پاناما جے آئی ٹی کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میںان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی نااہلی سے متعلق حتمی فیصلے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔

اس موقع پر عدالت باہر تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی میڈیا سے بات کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سازش ہورہی ہے تو نواز شریف سازش کرنے والوں کے نام بتائیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میں اتنا حوصلہ ہونا چاہیے کہ وہ فلو ر آف دی ہاؤس سازش کرنے والوں کا نام بتائیں ۔آئی ایس پی آرنے واضح کردیا کہ اُن کا جے آئی ٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نوازشریف تاثردینا چاہتے ہیں کہ ان کے ہٹنے سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا ۔

تازہ ترین