• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خونخوار ریچھ بھی موٹر سائیکل کی سواری کا شوقین نکلا

روس کے دارالحکومت ماسکو میں موٹر سائیکل پر سفرہوکر ایک ریچھ نے سب کو حیران کردیا۔

موٹر سائیکل پر یوں تو آپ نے کئی منچلے نوجوانوں کو سیر کرتے دیکھا ہوگا لیکن ذرا اس شوقین ریچھ کو دیکھئے جو گھومنے پھرنے کا اتنا شوق رکھتا ہے کہ اپنے مالک کے ساتھ بائیک پرسیر و تفریح کرنے نکل پڑا۔

روس سے تعلق رکھنے والے اس ریچھ نے اپنے مالک کے ساتھ بائیک پر بیٹھ کر ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں کے مزے لیتے سواری کا بھرپور لطف اٹھایا۔

موٹر سائیکل پر سیر کرتے اس شوقین ریچھ کی ویڈیوان دنوں سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

 

 

تازہ ترین