آپ آف لائن ہیں
جمعہ10؍شعبان المعظم 1439ھ 27؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
The National Womens Cricket Team Returned Home

ویمن ورلڈ کپ 2017 میں ساتوں میچز ہارنے کے بعد پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم مرجھائے چہرں کے ساتھ نجی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئی۔

وطن واپس آنے والی کھلاڑیوں میں بسمہ معارف، ڈینا بیگ، مارینہ اقبال، ناہیدہ بی بی، اسماویہ سمیت دیگر کھلاڑی اور آفیشلز بھی لاہور ایئر پورٹ پہنچے تاہم کپتان ثناء میر نجی مصروفیات کی بنا پر واپس نہیں آسکیں۔

x
Advertisement

لاہور ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا جب کہ کھلاڑیوں کے استقبال کے لئے شائقین بھی ایئرپورٹ پر موجود نہ تھے۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان ناخوش ہیں جب کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے تمام میچز میں ناکامی پر انہوں نے پہلے ہی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریار خان ویمن کرکٹ ٹیم میں جلد تبدیلیوں کے حق میں ہیں جب کہ ٹیم کی کپتان ثنا میر بھی جلد اپنی ریٹائر منٹ کا اعلان کریں گی۔

 

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں