• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈزنی کو 2000آڈیشنز کے بعدبلاخر’الہ دین‘ مل ہی گیا

ہالی ووڈ کی فلمیں بنانے والی کمپنی ’ڈزنی‘ کو آخر کار ’الہ دین ‘مل ہی گیا۔ یوں کمپنی کی کئی ماہ کی محنت رنگ لگائی ۔

ڈزنی کمپنی گزشتہ کافی عرصے سے فلم ’الہٰ دین ‘کے مرکزی کردارکی تلاش میں تھی لیکن’ الہٰ دین‘ تھا کہ مل ہی نہیں رہا تھا ۔

الہٰ دین کے طاقتور کردار کیلئے کئی ممالک سےمشہور اداکاروں کے نام سامنے آئے لیکن ڈزنی کی پسند پر کوئی نہ اتر سکا، دو ہزار آڈیشنزکے بعد آخر کار’الہٰ دین مل ہی گیا۔

جادوئی چراغ پر مبنی صدیوں پرانی کہانی’الہٰ دین‘ کو 1992 میں ڈزنی نے بچوں کیلئے کارٹون مووی کی شکل میں پیش کیا تھا جسے اس قدر مقبولیت حاصل ہوئی کہ لوگ آج بھی اسےدیکھنا پسندکرتے ہیں۔

کارٹون فلم الہٰ دین کو ڈزنی ’سنڈریلا‘ اور’ بیوٹی اینڈ دی بیسٹ ‘کی طرح فلمی شکل میں دوبارہ پیش کرنے جارہی ہے۔

ڈزنی نےالہٰ دین کے مرکزی کردار کیلئےکینیڈین اداکار ’مینا مسود‘ کو سائن کیا ہے۔ان کے مطابق مینا مسود کا چہرہ اور خصوصاً ان کی مسکراہٹ الہٰ دین سے بے حد مشابہ ہے لہٰذا وہ اس کردار کیلئے موزوں ترین اداکار ہیں۔

الہٰ دین کی ہیروئن’ جیسمین‘ کیلئے برطانوی اداکارہ ’نومی اسکاٹ ‘کو سائن کیا گیا ہے۔ نومی کئی ہالی وڈ فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا جادو جگاچکی ہیں۔ ان کے بارے میں بھی یہی کہا جا رہا ہے کہ وہ جیسمین سے بہت حد تک ملتی ہیں۔

فلم الہٰ دین میں’ جینی ‘کا کردار ہالی وڈ کے نامور اداکار’ ول اسمتھ‘ نبھائیں گے، ان کا نام سنتے ہی مداح بے حد خوش ہو گئے۔ان کےمطابق ول اسمتھ جینی کا مزاحیہ کردار نبھانے کیلئے بالکل درست انتخاب ہیں۔

تازہ ترین