• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یواے ای ،قطر سعودی تنازع کا اہم کردار ،امریکی اخبار کا دعویٰ

Uae Main Character Of Qatar Saudia Arabia Conflict

قطر سعودی عرب تنازع پر نیا انکشاف سامنے آگیا ،امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے قطر کی سرکاری ویب سائٹس ہیک کرکے قطری امیر کے نام پر متنازع بیان جاری کیا ۔

اخبار نے امریکی انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے کئے گئے اپنے دعویٰ میں یہ بھی کہا کہ23 مئی کو یو اے ای کی حکومت کے اعلیٰ عہدیداران نے اس منصوبے پر بات چیت کی ۔یو اے ای نے امریکی اخبار کے دعویٰ کو جھوٹا قرار دے کر مستردکردیا ہے ۔

امریکی اخبار کے مطابق ویب سائٹس ہیکنگ کے بعد قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے نام سے متنازع جعلی بیان جاری کیا،جس میں ایران کو اسلامی طاقت قرار دے کر فلسطینی جماعت حماس کی تعریف کی تھی ۔

اس پوسٹ کے بعد سعودی عرب،متحدہ عرب امارات ،بحرین اور مصر نے فوری تمام قطری میڈیا پر پابندی لگا دی تھی اور قطر کا تجارتی اور سفارتی بائیکاٹ کردیا تھا۔

امریکا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے واشنگٹن پوسٹ کے آرٹیکل کو جھوٹ قرار دیا ہے۔

تازہ ترین