• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ کا مثبت مگر خاموش دن،185پوائنٹس کا اضافہ

Pakistan Stock Exchange Market Records 185 Points Gain In 100 Index

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کارروباری ہفتے کا پہلا دن مثبت مگر خاموش رہا ،100 انڈیکس 185پوانٹس بڑھا،لیکن شیئرز کی خرید وفروخت سال کی کم ترین سطح پر رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو سرمایہ کاروں کی توجہ سپریم کورٹ پر مرکوزرہی، اس دوران انڈیکس مثبت منفی زون میں کاروبار کرتا ہے۔

سپریم کورٹ کی سماعت ملتوی کئے جانے کے بعد خریداری انڈیکس کو 200 سے زائد پوائنٹس اوپر لے گئے، کاروبار کا اختتام البتہ 185 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 500 کی سطح سے اوپر ہوا۔

آج مجموعی طور پر ساڑھے 7 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 4 ارب روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 25 ارب روپے اضافے سے 9134 ارب روپے ہوگئی۔

تازہ ترین