• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ: ناکارہ کرینوں کو دھماکا خیز مواد سے اُڑا دیا گیا

اسکاٹ لینڈ کی انچ گرین بندرگاہ پرسوسالہ قدیم ناکارہ کرینوں کو دھماکا خیز مواد سے اُڑا دیا گیا ۔

دھماکے سے قبل قریبی آبادی کے 20 گھروں کو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر خالی کرالیا گیا۔ایک صدی سے Inverclyde بندرگاہ کی تاریخی پہچان سمجھی جانے والی کرینوں کو پولیس کی نگرانی میں گرایا گیا ۔

حکام کا کہنا تھا کہ دس برسوں سے یہ کرینیں یوں ہی کھڑی تھیں اور ان کا کوئی مصرف نہیں تھا ۔ لہذٰا بہتر یہی سمجھاگیا کہ ان کرینوں کو دھماکے سے اڑا کر اس جگہ کو کسی مناسب مصرف کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

تازہ ترین